83

کراچی قبرستان سے ڈرم کے اندر ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نارتھ کراچی بلال کالونی محمد شاہ قبرستان سے ہاتھ پاؤں بندھی ڈرم کے اندر ایک لاش ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی بلاول کالونی محمد شاہ قبرستان کے قریب ہاتھ پاؤن بندھی تعفن زدہ لاش ملی ہے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے، لاش کو بستر میں لپیٹا گیا اور چھپانے کے لیے ڈرم کے اندر ڈال دیا گیا تھا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا، مقتول کی لاش اصغر نامی بتائی گئی ہے جو کہ اورنگی ٹاؤن 14B کا رہائشی ہے اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں