کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہری کے بنک اوکانٹس بند رکھنے پر ڈی جی نیب کراچی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی-عدالت نے ڈی جی نیب کراچی کو نوٹس جاری کردئیے-عدالت نے فریقین سے 27 اگست کو جواب طلب کرلیا-
عدالت نے نیب کو شہری اسلم چانڈیو کے بنک اکاونٹس بحال کرنے کا حکم دیا تھا-عدالتی احکامات کے باوجود نیب نے تین سال سے درخواست گزار اور پولیس فیملی کے بنک اکاونٹس منجمد کررکھے ہیں-درخواست گزار کے خلاف کوئی ریفرنس دائر ہے اور نہ ہی کوئی انکوائری زیر تفتیشی ہے-
شہری کسی ریفرنس یا انکوائری میں گواہ بھی نہیں ہے-شہری کے بلاجواز بنک اکاونٹس بند رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،توہین عدالت کی کارروائی کی جائے-عدالت نے وکیل کو درخواست کا ٹائٹل بھی تبدیل کرنے کی اجازت دے دی-


