55

فیصل ایدھی کی ہدایت پرایدھی فاؤنڈیشن کا ریسکیو آپریشن جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) خیبر پختون خواہ ضلع بونیر میں سیلابی ریلو اور قدرتی آفات کے پیش نظر ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی ہدایت پرایدھی فاؤنڈیشن کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو آپریشن میں اب تک 15 بچوں سمیت 44 افراد کی لاشوں کو ڈگر ہسپتال بونیر اور ٹی ایچ کیوں ہسپتال سے ایدھی ایمبولینسیسز کے ذریعے میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔اور 80 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔

تفصیل مندرجہ ذیل ہیں
گاؤں پشنوی میں 20 میتوں کو منتقل کیا گیا۔
گاؤں بھٹی کلے میں 15 میتوں کو منتقل کیا گیا ۔

گاؤں ملک پور میں 08 میتوں کو منتقل کیا گیا اور علاقہ سلطان وس میں ایک میت کو منتقل کیا گیا اور ضلعہ میں ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار امدادی عمل میں مصروف

اپنا تبصرہ بھیجیں