کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیفنس فیز 8 میں خاتون نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرکے سابق شوہرکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمہ نے بیٹے اور بیٹی کو کچن کی چھری سے قتل کرنے کے بعد انہیں ویڈیو کال پر یہ واقعہ دکھایا۔ ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون علیحدگی اور بچوں کی حوالگی کے دباؤ کا شکار تھی۔ کچھ عرصہ قبل ملزمہ کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی۔
49


