خیبرپختونخوا(ایچ آراین دبلیو)پی ڈی ایم اے نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پربارشوں اوراچانک آنے والے سیلابی ریلوں كے باعث متاثرہ اضلاع كے لیے امدادی فنڈز جاری کر دئیے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے زیادہ متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے جاری کئے ہیں ۔بارشوں اورسیلابی ریلوں كے باعث متاثرہ ضلع بونیر کو 15 کروڑ ،ضلع باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کو10، 10 کروڑ اور سوات كو 5 كروڑ روپے دئیے گئے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں كو امدادی سرگرمیاں تیز كرنے كی ہدایت کی گئی ہے۔
88


