کراچی(ایچ آراین دبلیو)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی چہلم کے موقع پر سندھ پولیس سمیت سیکیورٹی اداروں کو شاباش-جلوس کے دوران مثالی اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے-تمام اداروں نے بہترین کوآرڈینیشن اور پیشہ ورانہ صلاحیت دکھائی-
صوبے بھر میں چہلم کے اجتماعات اور جلوس پرامن اختتام پذیر ہوئے-داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی اور جدید مانیٹرنگ سسٹم استعمال ہوا-رینجرز، پولیس اور ٹریفک پولیس نے دن رات محنت کی-وزیراعلیٰ سندھ نے سول ڈیفنس، ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی خدمات کو سراہا-سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے-


