80

ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روپے فی لیٹر سستا، پیٹرول کی قیمت برقرار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا-حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے کی کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں