راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات کردیں، خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کے لیے پاک فوج نے اپنی ایک دن کی تنخواہ اور ایک دن کا راشن وقف کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات کی ہیں، آرمی چیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فوج کے اضافی دستے بھیجے جارہے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اپنی ایک دن کی تنخواہ وقف کردی ہے۔پاک فوج نے سیلاب زدگان کے لیے اپنا ایک دن کا راشن جو تقریباً 600 ٹن بنتا ہے، وقف کردیا ہے۔


