77

خیبرپختونخوا میں سیلاب اموات کی تعداد307 ہوگئی،بونیرمیں 184ہلاکتیں

خیبرپختونخوا(ایچ آراین ڈبلیو)میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی صورتحال سے 48 گھنٹے میں ہونے والی اموات کی تعداد 307 تک جاپہنچی ہے۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کےجاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ بونیر میں 184 ہلاکتیں ہوئیں۔ شانگلہ میں 36، مانسہرہ میں 23، سوات میں 22، باجوڑ میں 21، بٹگرام میں 15 اور دیر میں 5 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ مختلف حادثات میں 23 افراد زخمی ہوئے جس میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں 63 گھروں کو جزوی نقصان ہوا جب کہ 11 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں