78

یومِ آزادی کی خوشیاں،بلاک 4 اقبال فوڈ سینٹر میں پاکستان کی 78ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی بلاک اقبال فوڈ سینٹر میں یومِ آزادی پاکستان کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں اقبال فوڈ سینٹر کے سی ای او حسیب اقبال، ریٹائرڈ ایس پی جہانگیر مغل، انسپکٹر ظفر، انٹرنیشنل گلوبل نیوز ایجنسی کے براڈکاسٹر محمد عدنان ملک، الیاس مغل اور دیگر معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔

شرکاء نے معرکۂ حق اور پاکستان کی آزادی کی مناسبت سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں