51

آر ایم اے بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)آرایم اے بلڈرزاینڈ ڈیویلپرزکےمرکزی دفتر میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور پُرجوش تقریب کاانعقاد کیا گیا،جس میں ڈیموکریٹس گروپ کےکثیرتعداد میں اراکین کےساتھ ساتھ شہرکی ممتازکاروباری،سیاسی اور سماجی شخصیات نےبھرپورشرکت کی تقریب کی صدارت آرایم اے بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے چیئرمین آغا شیراز نے کی، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ “یومِ آزادی ہمارے اس عہد کی تجدید کادن ہےکہ ہم اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔ پاکستان لاکھوں قربانیوں کےنتیجےمیں حاصل ہواہے اور اس کی حفاظت اور تعمیرِ نو ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔”تقریب کا آغاز قومی ترانے کی گونج اور سبز ہلالی پرچم لہرائے جانے کے ساتھ ہوا۔ بعد ازاں مہمانانِ گرامی نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور دیگر قومی رہنماؤں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر، محفوظ اور خوشحال پاکستان چھوڑنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

ڈیموکریٹس گروپ کے نمائندوں نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی صرف اسی صورت ممکن ہے جب ہم قومی یکجہتی، جمہوری اقدار اور معاشی استحکام کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔ انہوں نے آر ایم اے بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ نہ صرف تعمیراتی شعبے میں بلکہ معاشرتی بہتری میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔تقریب میں پاکستان کی آزادی کے پس منظر پر ایک مختصر ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی، جسے شرکاء نے دلچسپی سے ملاحظہ کیا۔ پروگرام کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ چیئرمین آغا شیراز نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں