42

یومِ آزادی کےموقع پرہوائی فائرنگ،3 افراد جاں بحق اور 114 زخمی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)یومِ آزادی کےموقع پرہوائی فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ طور پر 3 افراد جاں بحق اور 114 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ بچی بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق 90 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے 111 مقدمات درج کیے گئے، ملزمان کے قبضے سے 68 غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ اس سال ہوائی فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان کی تعداد ماضی کے تمام سالوں سے زیادہ رہی۔ زخمیوں میں سب سے زیادہ 43 عباسی شہید اسپتال، 41 جناح اسپتال اور 30 شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر لائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں