55

خراب موسم کے باعث گلگت ایئر پورٹ کی تمام پروازیں منسوخ

گلگت(ایچ آراین ڈبلیو)موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔

اسلام آباد سے11،کراچی سے12،لاہورکی11،کوئٹہ سے3،ملتان، اسکردواورپشاورسےایک ایک پروازتاخیرکاشکار ہوئی۔ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2 پروازیں 4 سے 10 گھنٹے، مسقط سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں