اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)”ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ پروقار تقریب میں صدرِ مملکت نے معرکۂ حق میں غیر معمولی جرأت، شجاعت اور قیادت کا مظاہرہ کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہلالِ جُرأت کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز سے نوازا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشکل ترین حالات میں دانشمندانہ فیصلوں، بے خوف قیادت اور مادرِ وطن کے دفاع میں غیر متزلزل عزم سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، جس پر پوری قوم اُن پر نازاں ہے۔”
48


