کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کا سائٹ ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ-سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم علوی اور دیگر عہدیداروں نے استقبال کیا۔اس موقع پر سیکریٹری صنعت و تجارت محمد یاسین شر بلوچ بھی موجود تھے-
صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے قومی پرچم لہرا کر معرکہ حق جشن آزادی کی تقریب کا افتتاح کیا-تقریب میں پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں-آزاد قومیں اپنا یوم آزادی شان و شوکت سے مناتی ہیں۔معرکہ حق پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا-پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا تھا۔ہم سب کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔


