50

شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدموں میں بری،دیگررہنماؤں کوسزا

اسلام آباد(ایچ آرین ڈبلیو)شاہ محمودقریشی9 مئی کے مقدموں میں بری ہوگئےجبکہ دیگر رہنماؤں کو 10 10 سال کی سزا سنادی گئی-انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالت فیصلہ محفوظ کرکے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو سزا سنادی-سزایافتہ رہنماؤں میں یاسمین راشد،اعجاز چوہدری،عمر چیمہ شامل ہیں، جبکہ عالیہ حمزہ،صنم جاوید کو 5سال کی سزا سنائی گئی-

واضح رہے کہ جج منظر گل نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا-تھانہ شاد مان کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 12ملزمان بری ہوگئے-جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں 7 ملزمان بری کئے- عدالت نے ہفتے کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں