88

جشن آزادی کے موقع پرایڈیشنل آئی جی کراچی کے سخت احکامات جاری ہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے جشنِ آزادی (معرکہ حق) کے موقع پر شہر بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام زونل ڈی آئی جیز کو سخت احکامات جاری۔ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز فوری گرفتاری اور مقدمات کا اندراج کیا جائے۔

ون ویلنگ، ریسنگ اور دیگر خطرناک ڈرائیونگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل می لائی جائے ۔تفریحی مقامات و دیگر اجتماعات میں بدنظمی اور نازیبا حرکات کے باعث افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔دہشت گرد یا شرپسند عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے ۔

حساس مقامات، عوامی اجتماعات اور اہم تنصیبات پر پولیس گشت اور ناکہ بندی مزید بڑھائی جائے۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ جشنِ آزادی کو خوشی، قانون پسندی اور قومی یکجہتی کے ساتھ منائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ہوائی فائرنگ کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 یا قریبی تھانے کو دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں