100

جامعہ کراچی،جشن یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

کراچی(ایچ آرایچ ڈبلیو)جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی کے مطابق جامعہ کراچی میں 14 اگست کو جشن یوم آزادی کے سلسلے میں نئی انتظامی عمارت کے سامنے سبزہ زار پر ایک پروقار اور آزادی کے شایان شان مرکزی تقریب کا آغاز صبح سات بجکر45 منٹ پر ہوگا۔7 بجکر 50 منٹ پر تلاوت قرآن کریم،7 بجکر 59 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی جبکہ8:00 بجے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی پر چم کشائی کرینگے اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔8 بجکر05 منٹ پر ہدیہ نعت پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی اساتذہ،طلبہ اور ملازمین سے خطاب کرینگے۔آخر میں وطن عزیز کی سلامتی،سربلندی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں