53

نئے حب کینال سے ڈسٹرکٹ سینٹرل،ایسٹ اورکیماڑی کوپانی ابھی سے پہنچائیں گے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نئے حب کینال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم کراچی کےلیے 100 ایم جی ڈی پانی کے منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں، اس نئے کینال سے ہم کراچی کےلیے 100 ایم جی ڈی اضافی پانی لینے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سنٹرل ، ایسٹ اور کیماڑی کو یہ پانی ابھی سے پہنچائیں گے، لیاری کو اضافی پانی پہنچانے کےلیے پی سی ون تیار ہو چکا ہے اور پرانے حب کینال کی مرمت ہو رہی ہے، کراچی کے عوام کا سب سے بڑا مطالبہ پانی کی قلت ختم کرنا رہا ہے، شہر کےلیے پانی کے کوٹے میں اضافے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں