53

بینک آف پنجاب اورچیلنج فیشن پرائیوٹ لمیٹڈکےدرمیان ایم اویوپردستخط کردیئے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)بینک آف پنجاب اورچیلنج فیشن پرائیوٹ لمیٹڈکےدرمیان ایم اویوپردستخط کردیئے گئے-چین کےبڑے ٹیکسٹائل کا ر و با ری اداروں میں شامل”چیلنج ٹیکسٹائل گروپ“پنجاب میں 150ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا-پنجاب میں 100 ایکڑ پر جدید ترین سپیشل اکنامک زون بنایا جائے گا-

چیلنج گروپ پنجاب میں ماہانہ 6 ملین میٹر فیبرک استعمال کرکے 2 سے 8 ملین گارمنٹس پروڈکشن کرے گا-چیلنج گروپ کے تحت پنجاب میں پاکستان کی سب سے بڑی ایڈوانس ٹیکسٹائل مل لگائی جائے گی-چیلنج گروپ معروف امریکن برانڈز کے ذریعے گارمنٹس ایکسپورٹ کرے گا-

چیلنج گروپ کے ذریعے 8 ماہ میں 18 ہزار اور 5 سال میں 25 ہزار افراد کو نوکریاں ملیں گی-چیلنج گروپ گارمنٹ کی تیاری کے لئے خام مال بھی پاکستان سے حاصل کرے گا-پراجیکٹ سے سالانہ 100ملین ڈالر سے زائد برآمدات متوقع-

اپنا تبصرہ بھیجیں