کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حب نیو کینال کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اب کراچی کو روزانہ 100 ملین گیلن اضافی پانی ملے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 21.8 کلومیٹر کنوینس سسٹم کینال میں 11 ایکواڈکٹس، 19 کلورٹس اور 4 برج ہیں، حب کینال پروجیکٹ Rs12 billionسے زیادہ کا ہے جس سے ضلع ویسٹ اور کیاماڑی کے رہائشیوں کو پانی ملیگا، نیو حب کینال 130 ایم جی ڈی پانی مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
52


