خیبرپختونخوا(ایچ آراین ڈبلیو)باجوڑ سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے، پختونخوا کابینہ کا فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ نے ضلع باجوڑ کے متاثرین کیلئے امدادی پیکج کی منظوری دیدی۔
صوبائی حکومت کے مطابق متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50،50 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ ٹارگٹڈ کارروائی مکمل ہونے کے بعد متاثرہ ہر خاندان کو مزید 25، 25 ہزار روپے دیے جائیں گے۔خیبرپختونخوا کابینہ نے فیصلہ کیاکہ متاثرہ خاندان کو رقم اے ڈی سی ریلیف کے ذریعے دی جائے گی۔


