اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)قومی اسمبلی میں فوجداری قانون ترمیمی بل 2025ء پیش کیا گیا، جس کے تحت شوہر یا گھر کا کوئی فرد بیوی یا کسی خاتون کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے نکالے تو 3 سے 6 ماہ قید اور 2 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔ یہ بل پیپلز پارٹی کی رکن شرمیلا فاروقی نے پیش کیا، جس میں مقدمات کی سماعت فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے دائرہ اختیار میں رکھنے کی تجویز دی گئی۔ ڈپٹی اسپیکر نے بل کو مزید غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
45


