77

سندھ ایمپلائزسوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کے 173ویں اجلاس میں اہم فیصلے ہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ایمپلائزسوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کے 173ویں اجلاس میں اہم فیصلے ہوگئے-سندھ ایمپلائزسوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کارواں مالی سال 2025-26کا بجٹ منظورہوگیا-اجلاس میں رواں مالی سال کے بجٹ کا کُل تخمینہ 18 ارب 49 کروڑ روپے رکھا گیا ہے-

اخراجات کا تخمینہ 14 ارب 41 کروڑ روپے لگایا گیا ہے-اجلاس میں سیکریٹری محنت رفیق قریشی،کمشنر سیسی صفدر رضوی و دیگر شریک ہوئے-اجلاس میں کم از کم اجرت کی بنیاد پر شراکت وصول کرنے پر اتفاق-محنت کش کاحق کوئی نہیں چھین سکتا،مزدوررجسٹر نہ کرنےپر سخت ایکشن لینگے-

سیسی مزدوروں اوراہلخانہ کوطبی سہولیات،مالی فوائد اور دیگر فلاحی اقدامات فراہم کرتا ہے-ہدف ادارے کی آمدنی میں اضافہ اورسہولیات کوہرصنعتی وتجارتی علاقےتک پہنچانا ہے-اجلاس میں کلثوم بائی ولیکا اسپتال کی تزئین وآرائش کیلئےکنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق ہوا-اجلاس میں کراچی کے لئے نیا اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنانے کی بھی تجویزدی-سیسی کے اجلاس میں ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا-

اپنا تبصرہ بھیجیں