کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کیمبرج انٹرنیشنل کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوگیا-کیمبرج انٹرنیشنل نے جون 2025 کے امتحانی نتائج جاری کر دیئے، دنیا بھر سے تقریباً 17 لاکھ طلبہ شریک ہوئے۔کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اور اے لیول کے نتائج جاری۔پاکستان میں 127,900 سے زائد طلبہ نے کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اور اے لیول کے امتحانات میں حصہ لیا۔
کیمبرج IGCSE اور O لیول کے نتائج 19 اگست کو جاری کیے جائیں گے۔ہمیں عالمی سطح پر سیکھنے والوں کی کمیونٹی کی حمایت کرنے پر فخر ہے۔طلبہ کی سخت محنت، لگن اور غیر معمولی لچک متاثر کن ہے۔پیپر لیکس کی تحقیقات کے بعد، متاثرہ مضامین کے طلبہ کو نومبر 2025 میں مفت دوبارہ امتحان دینے کی پیشکش کی گئی۔


