لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)14 اگست جشن ازادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے موٹر وے پولیس کا ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا- اسلام آباد/راولپنڈی میں کل13 اگسٹ دوپہر 12 بجے سے 14اگست صبح 03 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا-جی ٹی روڈ پشاور سے پنڈی انے والی ہیوی ٹریفک کو سنگجانی کے مقام پر روک دیا جائے گا-
جی ٹی روڈ لاہور سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو ٹی چوک کے مقام پر روک دیا جائے گا ۔پشاور اور لاہور سے براستہ موٹروے أنے والی ہیوی ٹریفک کو لنک روڈ سے اسلام أباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔


