51

موٹروے پولیس کے 21 افسران کی انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

لاہور(ایچ آراین دبلیو)موٹروے پولیس کے 21 افسران کی انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی-لاہور ترقی پانے والے افسران میں 2 خواتین بھی شامل ہیں-

لاہور ترقی پانے والے افسران میں 13 سینٹرل زون، 8 سینٹرل ون کے شامل تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سید فرید علی اور ڈی آئی جی عمران شاہد نے افسران کو رینکس لگائے، افسران کی ترقیاں قوانین کے مطابق سنیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پرکی گئی ہیں-

ڈی آئی جی سید فرید علی اور ڈی آئی جی عمران شاہد کی ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد، افسران کی ترقی ان کی بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے، ترقیاں افسران کی کا رکردگی کو مزید بڑھاتی ہے-ترقی پانے والے افسران محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ادارے کا نام مزید روشن کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں