اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)کیپیٹل ٹیریٹری میں 13 اگست کو عوامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا-ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 13 اگست کو عوامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا-
اسلام آباد کی حدود میں تمام نجی ادارے، اسکول، کالجز، جامعات اور نجی کاروباری اِدارے ودفاتربند رہیں گے-اسلام آباد کی حدود میں اسلام آباد انتظامیہ کے تحت ضروری خدمات کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے-تمام وفاقی وزارتیں، ڈویژن، اور تمام وفاقی ذیلی ادارے اور دفاتر بھی کھلے رہیں گے-


