کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تقریب صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کے دفتر میں منعقد ہوئی-اس موقع پر سیکریٹری صنعت و تجارت محمد یاسین بلوچ شر بھی موجود تھے-صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ پاکستان کا قومی پرچم لہرایا-
تقریب کی مناسبت سے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کیک بھی کاٹا-صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے پاکستان کی ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی-قیام پاکستان کے لئے برصغیر کے مسلمانوں نے بے مثال قربانیاں دیں۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کا تقریب سے خطاب کیا-
پاکستان کی بہادرمسلح افواج نےبھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے-پوری قوم کو پاکستان کی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔اگر ہندوستان نے دوبارہ جارحیت کی تو پاکستان کی مسلح افواج بھرپور جواب دیں گی۔پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ لھڑی ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پوری دنیا میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بھرپور دفاع کیا-ہم سب کو آزادی کی قدر کرنی چاہیے اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے شب و روز کام کرنا چاہیے-


