37

16اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت کی جانب سےشہریوں کو16اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔گزشتہ 11روز میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71.70 ڈالر سے کم ہوکر 65.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

اسی طرح گزشتہ 11 دنوں میں امریکی خام تیل 5 ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 69.26 ڈالر سے کم ہوکر 63.48 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل15 اگست کو کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں