اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی محکمہ خارجہ نے بی ایل اے اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا-مجید بریگیڈ کا نام بی ایل اے کے عالمی دہشت گرد فہرست میں شامل ہیں-2019 میں بی ایل اے کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا-
بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی-2025 میں بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی-جعفرایکسپریس ہائی جیکنگ میں31افرادجاں بحق، 300 سے زائد یرغمالی تھے-دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شمولیت امریکی انسداد دہشت گردی عزم کا حصہ ہے-دہشت گردوں کی مالی و لوجسٹک سپورٹ روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے-


