71

نیب نےمحکمہ آبپاشی میں ٹھیکوں میں مالی بقاعد گیوں کےخلاف تحقیقات شروع کردی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیب نےمحکمہ آبپاشی میں ٹھیکوں میں مالی بیقاعدگیوں اور7ٹھیکیداروں کےخلاف تحقیقات شروع کردی ہے-کراچی نےسیکریٹری محکمہ آبپاشی کو خط لکھ دیا ہے جس میں فنڈز میں خوردبرد کرنے ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ذرائع آمدنی سے اثاثوں کی مطابقت نہ ہونے کی تحقیقات کررہا ہے-

ایم ڈی سیڈا پریتم داس ، سپرینٹینڈنگ انجنیئر ، انجنیئر سمیت بیگاری اریگیشن سرکل کوٹڑی بیراج کے ملازمین کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے-نیب نے کمبائنڈ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کی سربراہی میں تشکیل دے دی گئی ہے-پریتم داس کے دور میں جتنے ٹینڈر کئے گئے تھے ان کی انتظامی منظوری ، ٹیکنیکل منظوری کی تفصیلات فراہم کی جائے-

پریتم داس کے دور میں جتنے منصوبے مکمل کئے گئے ان کی تفصیلات فراہم کی جائے-7 ٹھیکیداروں اور کمپنیوں کا ہر سال میں دیئے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات فراہم کی جائے-ان میں شاہد احمد شیخ ، مسرور علی ، ساجد حسین سولنگی ، راجہ خالد احمد شیخ ، محمد عادل سولنگی ، ممتاز علی اور سراج الدین شامل ہیں-

نیب تحقیقآت میں تعاون کیاجائےورنہ تعاون نہ کرنے والے افسران کے خلاف تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کارروائی کی جائے گی جس کی سزا 10 برس ہوگی-محکمہ آبپاشی نے بیگاری سرکل کوٹڑی بیراج کے ٹھیکوں کی تفصیلات تیار کرنا شروع کردی ہے جو نیب کراچی کے حوالے کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں