کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر قائد کے علاقے عوامی کالونی تھانے کی حدود سے 22 عائشہ بنت عبد الحمید مبینہ طور پر اغواء ہوگئی اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت معلومات اکٹھا کی تو معلوم ہوا دانش نامی لڑکا اغواء کر کے لے کر گیا ہے۔
پہلے پہل تو تھانے کی حدود میں الجھاتےرہے-اہلخانہ نے دباؤ ڈالا تو پولیس نے روایتی انداز میں۔ درخواست جمع کرنےکوکہا-بعد ازاں اہلخانہ کی درخواست بھی جمع نہیں کی گئی۔ اہلخانہ نے ایس ایس پی کورنگی اور ایڈیشنل آئی جی سے درخواست کی کہ برائے مہربانی ان کی مدد کی جائے-


