48

اورنگی ٹاؤن میں پولیس کی ریڈ،شمیم نامی نوجوان کوحراست میں لے لیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اورنگی ٹاؤن خیرآباد دھابے جی میں پولیس کی ریڈ۔ایک شخص محمد شمیم ولد محمد حفیظ کو پولیس موبائل میں بٹھا کر پولیس ساتھ لے گئ۔ گھر والوں نے تلاش شروع کی تو پتہ چلا کہ مژکورہ شخص اورنگی کے کسی تھانے میں موجود نہیں ہے۔

لڑکے کی فیملی نے تھانہ پاکستان بازار، تھانہ اورنگی، تھانہ منگھو پیر، تھانہ مومن آباد سے بھی معلوم کیا مگر محمد شمیم کا کہیں پتہ نہیں چلا محمد شمیم کی فیملی نے بتایا کہ محمد شمیم ولد محمد حفیظ دو بجے لائٹ جانے کے بعد اپنے بچے کو گھر کے باہر لے کر بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں پولیس موبائل آئی جس مں سے کچھ پولیس والے پولیس موبائل سے اترے اور اسے کے بچے کو رکھوا کر مذکورہ شخص کو اپنے ساتھ لے گئے۔

فیملی کو اب تک پتہ نہیں چل سکا کہ انکا بیٹا کہاں ہے اور کون سے تھانے یا ایجنسی نے اسے اٹھایا ہے اور اسکی وجہ کیا ہے۔فیملی کا مزید کہنا ہے کہ محمد شمیم ولد محمد حفیظ کمپنی میں کام کرتا ہے اسکی کوئی غلط ایکٹویٹی نہیں ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں