کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے راشد منہاس روڈ پر ہونے والے المناک ڈمپر حادثے میں جاں بحق ہونے والے بہن بھائی کے گھر نیو کراچی سیکٹر 11-ڈی پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب راشد منہاس روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے تین افراد شدید متاثر ہوئے۔ حادثے میں باپ شاکر شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ یہ سانحہ علاقے میں گہرے رنج و الم کا باعث بنا۔
آج ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی متاثرہ خاندان کے گھر پہنچے، لواحقین سے تعزیت کی، مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ کو مکمل دلی ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا۔ جبکہ زخمی والد سے بھی ملاقات کی اور خیریت دریافت کی.
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے اس موقع پر کہا کہ “پولیس اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، اور ہم ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے”۔


