41

بھارتی ایئر چیف کا بیان مودی کی سیاست کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اتوار کے روز کہا کہ بھارتی ایئر چیف کا بیان، بھارت میں مودی کی سیاست کو دوبارہ زندہ کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا “تین ماہ بعد بھارتی ایئر چیف اپنی گہری نیند سے جاگے اور اچانک سوچا کہ انہوں نے پاکستانی طیارے تبا!ہ کر دیے ہیں۔ یہ مودی کی جلی اور راکھ میں بدل چکی سیاست کو زندہ کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔”

خواجہ آصف نے کہا کہ مودی پہلے ہی اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک ر-سو-ا ہو چکے ہیں، اور ایسی احمقانہ کوشش نے بھارت کی ساکھ کو بھی مزید نقصان پہنچایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں