63

پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے 27 لاکھ 22 ہزار روپے جاری کر دیئے،

کانسٹیبل محمد عرفان کو بیٹے کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے کی منظوری-کانسٹیبل محمد سرور کو بیٹے کی ٹانگوں کی سرجری کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے-

کانسٹیبل محمد رمضان کوبیٹےکےجگرکےعلاج کیلئےاڑھائی لاکھ روپےکی منظوری-ہیڈ کانسٹیبل عاصم شہزاد کو بیٹی کے کینسر کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے-ڈرائیور کانسٹیبل کامران حسین، کانسٹیبل عابد حسین، کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری-کانسٹیبل محمد رفیق، ای ڈی سی آپریٹر محمد عارف کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ 12 ہزار روپے کی منظوری-

آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کئے،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف عمل ملازمین کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں