لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس رائیونڈ اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، جس میں انجن سمیت دو بوگیاں پٹری سے باہر ہو گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ریلوے انتظامیہ نے کرین کی مدد سے انجن کو نکال کر ٹریک کی مرمت مکمل کر لی۔ بعد ازاں باقی بوگیاں نئے انجن کے ساتھ جوڑ کر ٹرین کو دوبارہ ملتان کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
45


