کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایکشن فار ہیومینیٹی اور رائل نیوز ٹی وی سے وابستہ صحافی کو “کربلا چارٹر” شائع کرنے کے بعد دھمکی آمیز خط میں کام روکنے کا حکم، “کافر” قرار دے کر ہدف بنانے کا اعلان۔ کراچی پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست، حقوق کی تنظیموں کی شدید مذمت۔
پاکستان کے معروف صحافی اورسماجی کارکن سید طلعت ع شاہ ، جو ایچ آر این ڈبلیو نیوز ایجنسی، ایکشن فار ہیومینیٹی آرگنائزیشن اور رائل نیوزٹی وی سےمنسلک ہیں،کوکالعدم تنظیموں کی جانب سےسنگین دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ یہ دھمکیاں اُن کی حالیہ شائع کردہ تحریر “کربلا چارٹر” کے بعد دی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق، دھمکی ایچ آر این ڈبلیو کے کراچی دفتر پہنچایا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ “ہم نے تمہیں متنبہ کیا تھا کہ اپنا کام اور خبروں اور کتاب کی اشاعت بند کرو۔ ہم نے تمہیں کافر قرار دے دیا ہے اور تم ہمارا ہدف ہو۔”
سید طلعت شاہ کا کہنا ہے کہ ایسی دھمکیاں اُن کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔ “صحافت میرا پیشہ نہیں بلکہ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا میرا فرض ہے۔ کوئی دھمکی مجھے خاموش نہیں کر سکتی۔”ضلع شرقی کراچی کے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو مقدمہ درج کرنے کی باضابطہ درخواست دے دی گئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافتی یونینز نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزادیٔ صحافت اور شہری آزادیوں پر حملہ ہے۔یہ واقعہ پاکستان میں صحافیوں کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کی واضح عکاسی کرتا ہے، جہاں انسانی حقوق اور حساس سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ اکثر صحافیوں کو خطرناک عناصر کے مقابل لا کھڑا کرتی ہے۔


