125

اسلام آباد میں چار ہوٹلز کو شراب فروخت کرنے کی مشروط اجازت دیدی گئی

اسلام آباد(ایچ آراین دبلیو)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ اسلام آباد کے چار ہوٹلز کو شراب فروخت کرنے کے لیے لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

لائسنس کے تحت شراب دیگر اشیاء سے الگ اسٹور کی جائے گی اور ہر کھیپ کی آمد پر سات دن میں ایکسائز آفیسر کو اطلاع دینا لازم ہے۔
ایل ٹو لائسنس فیس 5 لاکھ روپے اور سالانہ تجدیدی فیس 1.5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایکسائز آفیسر کو لائسنس کسی بھی وقت بغیر وجہ بتائے منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔اسلام آباد کے چار ہوٹل میریٹ، سرینا، بیسٹ ویسٹرن اور موو اینڈ پک کو شراب فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں