بلوچستان(ایچ آراین ڈبلیو)سیکیورٹی فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 دہشت گرد ہلاک ہوگئے-سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل سمبازہ میں آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم مزید 14 خوارج کو ٹریس کر کے کامیابی سے ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب فتنہ الخوارج کے 33 دہشت گرد ہلاک کردیے تھے، جس کے بعد آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 اگست کی شب پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد کلیئرنس آپریشن کیا گیا، اس دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم مزید 14 خوارج ٹریس کر کے ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ کلیئرنس آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، 2 روزہ آپریشن میں ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی۔


