70

گلبرگ ٹاؤن غیرقانونی تعمیرات،ڈپٹی ڈائریکٹرکمال موٹےکی سرپرستی میں بدعنوانی عروج پر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلبرگ ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جس میں پلاٹ نمبر:-
R-429 Block-16 G(shops)+M9+2
R-549 Block-16 G(shops)+2

پر ہونے والی تعمیرات نمایاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام سرگرمیاں ڈپٹی ڈائریکٹر کمال موٹے کی براہِ راست سرپرستی میں ہو رہی ہیں، جبکہ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر بھٹو اور وزیر بلدیات سعید غنی کی خاموشی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بھاری رشوت کے عوض تعمیراتی مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، جس کے باعث علاقے کا انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہو رہا ہے۔ گلیوں میں نکاسی آب کا نظام بیٹھ چکا ہے، سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہیں، اور بجلی و پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے۔

شہری حلقوں کا مطالبہ ہے کہ وزیرِ اعلیٰ اور اینٹی کرپشن ادارے فوری ایکشن لیں، بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی کریں، اور گلبرگ ٹاؤن کو تعمیراتی مافیا کے چنگل سے آزاد کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں