48

ائرپورٹ پرفضائی حدود کی عارضی بندش،پروازوں کےشیڈول میں تبدیلی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ائرپورٹ پر فضائی حدود کی عارضی بندش کے باعث پروازوں کے شیڈول میں غیر متوقع تبدیلی واقع ہوئی-شیڈول میں اچانک تبدیلی کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مسافروں کو معمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا- ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے فوری اور مؤثر اقدامات کے تحت تمام مسافروں کی امیگریشن کو مکمل کیا گیا-

ایف آئی اے امیگریشن ڈیپارچر پر تمام 14 کاونٹرز مکمل طور پر فعال ہیں-گزشتہ 3 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 12 بین الاقوامی پروازیں مختلف ممالک کے لیے روانہ ہو چکی ہیں-ایف آئی اے امیگریشن نے 3 گھنٹوں کے دوران 2,847 مسافروں کا امیگریشن پراسس کامیابی سے مکمل کیا-

فلائٹ شیڈول میں اچانک تبدیلی کے باعث ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں مسافروں کی روانگی ہوئی- ایف آئی اے امیگریشن نے تمام مسافروں کی اسکریننگ اور امیگریشن کلیئرنس مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دی۔ ایف آئی اے امیگریشن مسافروں کو بہترین اور تیز ترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے-ایف آئی اے امیگریشن انسانی اسمگلنگ اور انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں