70

میجرجنرل نورولی خان کووزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کےمنصب پرتعینات کردیا گیا

راولپنڈی(ایچ آراین دبلیو)میجر جنرل نور ولی خان کو وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے اہم منصب پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس نئی ذمہ داری کے تحت وہ سول آرمڈ فورسز کی قیادت کریں گے

میجر جنرل نور ولی خان اس سے قبل انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) اور پنوں عاقل ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) میں بھی اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری ان کی تعیناتی سے سول آرمڈ فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری اور ادارہ جاتی روابط میں مزید مضبوطی کی توقع کی جا رہی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں