کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین ناظم آباد ٹاون سیدمحمد مظفر کی ہدایت پر ڈائریکٹرایڈمن ظہیر احمد کی سربراہی میں فوکل پرسن کلک عثمان غنی کا انجینئرکلک اقبال حمید کےہمراہ یونین کمیٹی نمبر01 پاک ونڈر گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ فوکل پرسن کلک عثمان غنی نے انجینئر کلک اقبال حمید کو پاک ونڈر گراؤنڈ کی فوری بحالی اور تعمیراتی کاموں معائنہ کرایا۔اس موقع پر یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینزودیگر بلدیاتی افسران بھی موجود ہیں پارک کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی، اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا گیا۔ فوکل پرسن کلک عثمان غنی نے پارک میں بچوں کے جھولوں کی تنصیب اور تفریحی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے انجینئر کلک اقبال حمید کو آگاہ کیا۔
ڈائریکٹرایڈمن ظہیر احمد نے کہا کہ عوامی تفریحی مقامات کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔پاک ونڈر گراؤنڈ کی تنظیمِ نو اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ فوکل پرسن کلک عثمان غنی نےکہاہماری کوشش ہےکہ عوام کوخوشگوارماحول اورصحت مند تفریح کےمواقع فراہم کئے جایئں گے،تاکہ بچوں، بزرگوں اورفیملیوں کوایک خوشگوارماحول میسر آ سکے، فوکل پرسن کلک عثمان غنی نے مزیدکہاہم چیئرمین ناظم آباد ٹاون سیدمحمد مظفر کی ہدایت پراہلیان ناظم آباد کوخوشگواراورصحت مند ماحول فراہم کرنےکےلئے کوشاں ہیں۔واضع رہے کہ چیئرمین سیدمحمد مظفر کی ہدایت پر محکمہ باغات کا عملہ مرحلہ وار ناظم آباد ٹاون کے پارکس کی بحالی کے لئے شب وروز مصروٖف ہے۔اس سلسلے میں ناظم آباد ٹاون کے مختلف پارکس میں کام جاری ہیں، جن میں جاگنگ ٹریک، بچوں کے لئے جھولے، مونومنٹ، بینچوں کی مرمت، نئی بینچوں کی تنصیب، کینوپی کے کام جاری ہیں۔علاقہ مکینوں نے چیئرمین کی کاوشوں کو سراہا اور پارک کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔


