کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جما عت اھلسنّت کراچی کےرہنماء مفتی بلال قادری نےکہا کہ شجرکاری صدقہ جاریہ اجروثواب کاعمل ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اوردرجہ حرارت میں کمی کیلئےدرخت لگانا ضروری ہیں۔مون سون سیزن میں شجر کاری پودوں کی نشوونما کیلئے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نےامیرجما عت اھلسنّت کراچی علامہ سیدشاہ عبد الحق قادری کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے اپنی نگرانی میں پودے لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور خاتم النبیین ٰ ﷺ شجر کاری کو فروغ دینے کے لئے ایمان والوں پر شجر کاری کو صدقہ قرار دیا ہے۔فرمایا ”جو مسلمان دَرخت لگائے یا فَصل بوئے،پھر اس میں سے جو پرندہ یا اِنسان یا چوپایا کھائے تو وہ اس کی طرف سے صَدقہ شُمار ہو گا۔ درخت انسان، جانور چرند وپرند کی حقیقی ضرورت ہیں۔ درخت انسانی آکسیجن، سایہ، پھل اور ٹھنڈک کابھی ذریعہ ہیں۔
کورنگی میں جما عت اھلسنّت کے ضلعی ناظم مولانا جمیل احمد امینی نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے اور لوگوں کو بھی اس کی ترغیب دلائی۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری نہ صرف ایک صدقہ و ثواب کا ذریعہ ہے، بلکہ اس کے ذریعے گلوبل وارمنگ، ہیٹ اسٹروک جیسے سنگین مسائل سے بھی نمٹا جاسکتا ہے۔ ضرو رت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ ان کی دیکھ بھال کی جائے اور آنے والی نسل کو بھی شجرکاری کے فوائد اور اہمیت سے واقف کرایا جائے اور نسل انسانی کے دائمی تحفظ کے لئے نہ صرف ایک دن بلکہ پورا سال شجر کاری مہم کا روا رکھا جائے۔
73


