اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں دو برس کے دوران 80 فیصد اضافہ کردیا ہے، جس سے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ اور ان کے والدین پر مالی دباؤ بڑھ گیا ہے۔ 2023 میں فیس 5 ہزار روپے تھی، 2024 میں 7 ہزار اور اب 2025 میں 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ برس 32 ہزار 977 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی تھی، جس سے رواں برس پی ایم ڈی سی کو تقریباً 2 ارب 96 کروڑ روپے آمدنی متوقع ہے۔ ایم ڈی کیٹ 5 اکتوبر 2025 کو پاکستان سمیت سعودی عرب میں بیک وقت منعقد ہوگا، جبکہ رجسٹریشن 8 اگست سے 25 اگست تک جاری رہے گی اور لیٹ فیس کے ساتھ یکم ستمبر آخری تاریخ ہوگی۔ پاکستان میں فیس 9 ہزار اور لیٹ فیس 13 ہزار روپے ہے، جبکہ بین الاقوامی سینٹرز (ریاض) کے لیے فیس 45 ہزار اور لیٹ فیس 55 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
92


