کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کئی جامع اصلاحات کی منظوری دے دی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس بات کی منظوری بھی دی گئی کہ ایم ڈی کیٹ صرف آئی بی اے سکھر لے گا۔ اس کے علاوہ تعلیمی بورڈز ایکٹ میں ترمیم بھی منظور کرلی گئی جس کے بعد گریڈ 19اور 20 کے افسران چیئرمین بن سکیں گے۔
سندھ کابینہ نے چیسز نمبر میں تبدیلی پر سرکاری تحویل میں لی گئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی اجازت دینے، گاڑیوں کی فٹنس جانچ کے مراکز قائم کرنے اور کورونا وائرس کے دوران بھرتی کیے گئے تکنیکی و معاون عملے کی خدمات اور تنخواہوں میں آخری توسیع کی بھی منظوری دی۔
نئے نظام کے تحت رجسٹریشن نمبرز گاڑی کے چیسز نمبرز کی بجائے مالکان کے قومی شناختی کارڈ سے منسلک ہوں گے۔ اس طرح مالکان اپنی ذاتی نمبر پلیٹس گاڑی فروخت کرنے کے بعد بھی محفوظ رکھ سکیں گے اور دوبارہ استعمال کر سکیں گے۔ گاڑی کی مستقل شناخت کا ذریعہ اب بھی چیسیز نمبر ہی ہوگا


