لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلی مریم نوازشریف کا پنجاب میں ماحول اور عوام کی زندگی بچانے کا بڑا فیصلہ-دریائے راوی میں گرنے والے 54 کلومیٹر طویل ہڈیارا ڈرین کو صنعتی، زہریلے کچرے اور مضر صحت گندگی سے پاک کرنے کا انقلابی منصوبہ ہے-فیصل آباد کی آبادیوں سے صنعتیں اور کارخانے انڈسٹریل سٹیٹ منتقل کرنے کا بھی حکم دیدیا-
سیالکوٹ میں چمڑارنگنےکی فیکٹریاں بھی فوری طورپرمتعلقہ کارخانوں کے لیے مختص علاقے میں منتقل کرنے کا حکم-قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ کے 50 سے زائد صنعتی یونٹس کا زہریلا کچرا ستوکاتلہ ڈرین سے ہڈیارا ڈرین میں ڈالنے سے روکنے کے فوری اقدامات کی ہدایت


