40

وزیراعلیٰ سندھ نےلانڈھی پروسیسنگ زون آتشزدگی کا نوٹس لے لیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی لانڈھی پروسیسنگ زون آتشزدگی کا نوٹس لے لیا-قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے-وزیراعلیٰ سندھ نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دیدی-وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو آتشزدگی واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم دے دیا-

فیکٹری مالکان اور مزدوروں کی مکمل معاونت کی جائے-وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لانڈھی فیکٹری میں آتشزدگی پر بریفنگ دی گئی-آگ لگنے کے وقت بڑی تعداد میں ملازمین فیکٹری میں موجود تھے-ریسکیو حکام نے تمام افراد کو بحفاظت نکالا-وزیراعلیٰ نے ریسکیو عملے کی کارکردگی کو سراہا-آگ لگنے والی گارمنٹ فیکٹری کی 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی ہے-عمارت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا-

اپنا تبصرہ بھیجیں